7 دسمبر 2014 - 13:07
فرانس: فعال مسلمان شخصیات گرفتار

فرانس میں حکومت نے اپنی اسلام مخالف پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے اسلامی فلاحی اداروں کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ”مروارید امید“ نامی ایک اسلامی فلاحی ادارے کی سربراہ یاسمین زنیدی نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں مسلمان ہوں، حجاب کی پابند ہوں اور ستم دیدہ مسلمانوں کی مدد کے فلاحی کام انجام دیتی ہوں۔ رپورٹ کے مطابق یاسمین زنیدی، جو خود کو حکومت فرانس کے فیصلوں کا شکار قرار دیتی ہیں، فرانس کے اسلامی فلاحی ادارے کی پہلی رکن ہیں جن کو دہشت گردی کے لئے سرمایہ کاری کا الزام لگا کر گرفتار کیا گيا ہے۔ یاسمین زنیدی دو اسلامی فلاحی اداروں کے سربراہوں میں سے ایک ہیں جن کو ماہ گزشتہ گرفتار کیا گیا۔ فرانس میں اسلامی فلاحی اداروں کے تین دیگر اراکین کو بھی گزشتہ مہینےگرفتار کرلیا گيا تھا البتہ بعد میں ان کو رہا کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ”مروارید امید“ نامی ادارہ فلاحی کام انجام دے رہا ہے اور فلسطینی اور شامی بچوں کی مالی مدد یہ ادارہ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169